کم قیمت پر بہترین
کورونا ویکسین پاکستان لانا ہدف ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ٹارگٹ ہے کہ بہترین کورونا ویکسین پاکستان میں
جلد از جلد دستیاب ہوسکے
اسلام آباد، وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہتے ہیں کہ ہمارا ہدف ہے کہ بہترین کورونا ویکسین کم سے کم قیمت پرپاکستان میں جلد از جلد مہیا ہوسکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے، ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اوراہم معاملہ ہے تاہم ہمارا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پرپاکستان میں جلد ازجلد دستیاب ہوسکے۔وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے اور ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔