عمران خان میرے احتساب کے
شکنجے میں ہے،تختہ الٹنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سربراہ جمعیت علمائے
اسلام مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے
مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ نوکریاں دوں گا اور ملک میں شہد اور دودھ کی نہریں بہیں گی، لیکن اس حکومت نے تو ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا، آج ہمارے دو ست ممالک ہم سے ناراض ہیں،پاکستان خطے میں تنہا ہوگیا ہے۔
فضل الرحمن نے کہتے ہیں کہ عمران خان پر پرائے تو کیا اپنے بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں، مہنگائی کے ذمے دار جتنے عمران خان ہیں اتنے ان کو لانے والے بھی ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو تمہاری رکھوالی کرتے ہیں وہ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کچھ نہ کہو آپ جانیں اور عمران خان جانے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم پہلے سے اس حکومت کو نااہل کہتے تھے لیکن اب تو انہوں نے خود بھی اپنی نااہلی کااعترف کرلیا ہے، عمران خان نے خود کہا ہے کہ میرے پاس ٹیم اچھی نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان اب میرے احتساب کے شکنجے میں ہیں، حکومت کا تختہ الٹنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔