پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے
دوران کورونا وائرس سے مزید پچیاسی افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہزارایک
سو باون افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے
کراچی،پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 85 افراد جاں بحق ہوگئے ملک میں مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد افراد اس جان لیوا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں مزید 2 ہزار 152 مثبت افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کیے جانے والے مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 64 لاکھ 82 ہزار 889 جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 511 ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 824 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 958 ہوگئی ہے۔