پاکستان میں مسیحی برادری نے
کرسمس کا مذببی تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا، وزیراعظم نے پاکستان
عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی
کراچی سمیت پاکستان بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذبہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، کرسمس کے مناسبت سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجا گیا تھا جہاں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا،مسیحی برادری کی جانب سے پاکستان کی ترقی، امن ،سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
ملک بھر میں منعقدہ کرسمس تقریبات میں کرسمس ٹری، اسنومین، برف سے ڈھکےگھر اور ماسک پہنے سانتا کلاز نے آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔ سانتا کلاز کی جانب سے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ مسیحی برادری کی جانب سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے خصوصی پر تیار کیے گئے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر کے تمام مسیحی شہریوں کو خوشگوار اور پرامن کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔