سربراہ پاک فوج جنرل قمر
جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، قوم
قائد اعظم کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبہ سے منارہی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے، ایمان ، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہیں گے، دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔