کراچی،وفاقی حکومت جی ڈی اے
اور ایم کیو ایم کے ووٹوں سے قائم ہے،مرتضٰی وہاب کہتے ہیں مزار قائد واقعے
کو تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا
کراچی،ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ مزار قائد واقعے کو پی ٹی آئی رہنماؤں نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، وفاقی وزیر نے دھمکیاں دیں، پریشر میں آکر پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سےدرخواست کی تھی کہ ہرچیزقانون کےمطابق ہونی چاہئے، آرمی چیف نےانکوائری کمیشن تشکیل دیکرانکوائری کاحکم دیا۔ قانونی ادارے قانون کے تابع ہیں، قانون کے مطابق ہی فیصلے ہونے چاہئیں۔ ترجمان سندھ حکومت کہتےہیں کہ وفاقی حکومت کوخط لکھنے کے بعد انکوائری رپورٹ پبلک کر دی جائے گی۔ واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی ارکان کے خلاف کارروائی کی سفارش کریں گے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ مردم شماری نتائج کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہے، وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکطرفہ اور غیر آئینی ہے، سندھ حکومت اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر نکلنے کے بجائے کابینہ سے نکلے۔ جی ڈی اے اور ایم کیوایم جن کےووٹوں سےحکومت چل رہی ہےوہ اپنا قانونی کردار ادا کریں۔