مولانا فضل الرحمٰن پارٹی
میں بغاوت کچلنےکے لیے سرگرم ہوگئے، سرکش ارکان مولانا شیرانی، حافظ حسین
احمد ، گل نصیب اور شجاع الملک کو جے یو آئی سے نکال دیا
اسلام آباد، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو پارٹی میں بغاوت کچلنے کی فکر ستانے لگی،مخالفت کرنے پر مولانا خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اور شجاع الملک شامل پارتی سے نکال دیا۔
بتایا گیا ہے کہ چاروں سرکش رہنماؤں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا، کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، کمیٹی ارکان آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا۔
کمیٹی کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی اور رہنما نکالے گئے چاروں رہنمائوں کے ساتھ رابطے سمیت پارٹی نظم کے خلاف کسی سرگرمی میں شریک ہو گا تو اس کی رکنیت بھی ختم کردی جائے گی۔