Dec 26, 2020 03:34 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Lahore- No dialogue with fake govt: Maryam Nawaz
لاہور، شہباز شریف بھائی کے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے، مریم نواز
جاتی امراء میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی سے پہلے حکومتی وزرا کے پیغامات ملتے رہے، جیل میں ملاقات کیلئے دیگر لوگوں کا آنا حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جان کی قربانی دی، شہید بی بی نے میثاق جمہوریت دیا، میثاق جمہوریت کے بعد پاکستان کی تاریخ تبدیل ہوگئی، میثاق جمہوریت کو سیاسی جماعتیں آگے لے کر بڑھیں گی، پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ وفادار ہیں، وہ پارٹی اور بھائی سے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے بھی 95 فیصد استعفے موصول ہوچکے، مرتضیٰ جاوید، سجاد اعوان حیران ہیں استعفے سپیکر تک کیسے پہنچ گئے، 31 دسمبر تک استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے ہیں، بلاول جلسے میں نہیں آتے تو کہا جاتا ہے پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم کریگی۔