Dec 26, 2020 03:35 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- MQM should leave govt and join opposition: Mustafa Kamal
کراچی، ایم کیو ایم کو حکومت چھوڑ کر فوری اپوزیشن میں جانا چاہیے،مصطفیٰ کمال
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کو سب نے مسترد کر دیا، پاکستان کی تاریخ میں ایسی کمزور وفاقی حکومت کبھی نہیں آئی، ایم کیو ایم کو حکومت چھوڑ کر فوری اپوزیشن میں جانا چاہیے، متحدہ والے عوام کو آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تمام وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے، حکومت کی 2 نشستیں بھی کم ہوئیں تو برداشت نہیں کرسکے گی۔ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں، سندھ حکومت نے ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں، ایک بھی کراچی سے نہیں، جعلی ڈومیسائل بنا کر نوکریاں بانٹی جا رہی ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایک وزیر کہہ رہا ہے حیدرآباد میں یونیورسٹی نہیں بننے دوں گا، سندھ میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، اتنی کرپشن کرنے کے باوجود ان کا میئر باہر گھوم رہا ہے۔