پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 329 ہوگئی
کراچی، پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مہلک وائرس مرنے والوں کی مجموعی طور پر 9 ہزار 874 ہو گئی ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کئے گئےجس کے نتیجے میں مزید ایک ہزار 853 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 65 لاکھ 57 ہزار 112 کووڈ 19 ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد39ہزار329 ہے جب کہ 2 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 643 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 132 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ10 ہزار241 ، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 665، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 215، اسلام آباد میں 37 ہزار 117، بلوچستان میں 18 ہزار 075، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 172 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔