Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 28, 2020 06:29 pm views : 226

Location : Domestic News

Lucky Marwat-If Imran Khan was not ready then why he took the PM post,Says Sirajul Haq
  • Urdu

بزدل حکمرانوں کے ہاتھوں میں پاکستان محفوظ نہیں ہے،سراج الحق کہتے ہیں کہ اگر عمران خان کی تیاری نہیں تھی تو وزارت عظمیٰ کیوں لی 

لکی مروت، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالائق طالبعلم نقل کے باوجود فیل ہو رہا ہے۔
لکی مروت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی نظام کے نفاذ کے لیےکوشاں ہیں۔جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کی سیاست میں فرق ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی انگریز سامراج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
سراج الحق  کہتے ہیں کہ پاکستان میں  قاتلوں کو سزا نہیں تحفظ ملتا ہے، کراچی میں پولیس نے 400 لوگوں کو مارا، نقیب اللہ کو بھی مارا گیا، آج تک نقیب اللہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، یہ نظام قاتلوں، ظالموں، شوگر مافیا، لینڈ مافیا اور آٹاچوروں کے لیے ہے، یہاں ان ظالموں کو کوئی سزا نہیں دے سکتا، ہم اسلامی نظام چاہتے ہیں جہاں قانون سب کے لیے یکساں ہو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ہماری تیاری نہیں تھی، تیاری نہیں تھی تو امتحان میں کیوں بیٹھے اور  وزارت عظمیٰ کیوں لی،عمران خان اور ان کی کابینہ نقل کے باجود فیل ہوگئی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں میں پاکستان محفوظ نہیں ہے، یہ بزدل حکمران ہیں، آج بھی آئی ایم ایف ٹیم اسلام آباد میں موجود ہیں اور اس بینک کا دباؤ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو اور نچوڑا جائے جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ملک پر خطرات کے بادل ہیں، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا سفیر بنوں گا، کشمیر کے سفیر نے کشمیر کو مودی کے حوالے کر دیا۔

Recent News

Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved