کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل
پڑیں، آج سے ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کا امکان ہے ، موسم کا حال بتانے والے
کہتے ہیں کہ شہر کا پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جا سکتا ہے
کراچی میں ٹھنڈی، تیز اور گرد آلود ہوائيں چل پڑی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں ریکارڈ توڑ سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے ،کراچی میں نئے مغربی سلسلے کے تحت معمول سے تیز ہوائیں چل پڑی ہیں جس کے باعث پیر سے جمعہ تک کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ رہےگا، محکمہ موسمیات کے حکام کہتے ہیں کہ شہر میں سردی کا 7 سال کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔ 2013 میں کراچی کا کم سے کم پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں سردی کی ایک اور لہرکراچی میں داخل ہو گی، 6 اور 7 جنوری کے درمیان کراچی میں بارش کا بھی امکان ہے۔