کراچی، پاکستان میں کورونا
سے اموات کا سلسلہ جاری، موذی وائرس نے مزید پچپن افراد کی جان لے لی،
چوبیس گھنٹوں کے دوران انیس سو چوہتر افراد میں مرض کی تشصخیص ہوئی ہے
کراچی، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید 55 افراد کی جان لے جبکہ 1974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد 39 ہزار 488 ہے اور اب تک 9 ہزار 929 اموات ہوچکی ہیں جبکہ مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 892 ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق ملک میں 2263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 ٹیسٹ کیے گئےہیں، ملک میں اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 65 لاکھ 89 ہزار 317 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، پنجاب ایک لاکھ 36 ہزار 147 کیسز، خیبرپختونخوا 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82 ، اسلام آباد 37 ہزار 272، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 8 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق مثبت شرح کے لحاظ سے ایبٹ آباد سب سے آگے ہے جہاں شرح 15.95 فیصد تک جا پہنچی ہے ۔ کراچی 14.81 کے ساتھ دوسرے اور حیدرآباد 14.47 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔