ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم
ہوتا دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن
اور ضمنی انتخابات دونوں میں حصہ لے گی
اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن اور ضمنی انتخابات دونوں میں حصہ لے گی۔ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہوتا دیکھ رہا ہوں، حالات وہ نہیں جو دکھائی دے رہے ہیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ استعفوں کا معاملہ 31 دسمبر سے 31 جنوری تک چلا گیا ہے، پی ڈی ایم کی گیڈر بھپکیوں سے عمران خان 31 جنوری تو کیا 31 مارچ کو بھی استعفا نہیں دے رہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن اور ضمنی انتخابات دونوں میں حصہ لے گی، اپوزیشن میں استعفوں پر اختلاف اور لانگ مارچ پر اتفاق ہے، استعفے دینے کے بجائے اپوزیشن لانگ مارچ کرے گی، انہوں نے جب آنا ہے آئیں، اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔