پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب
دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نام نہاد نیشلسٹ
اربوں روپے ڈکار کے اپنے لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے پنجاب کو گالیاں دیتے
ہیں
اسلام آباد، وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد نیشلسٹ اربوں روپے ڈکارکے اپنے لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دس سالوں سے بلوچستان کواوسطاً 400 ارب روپے ہرسال ٹرانسفرہوتے ہیں ، ایک کروڑکی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟