تبدیلی سرکار نے نئے سال کے
موقع پر عوام پر پیٹرولیم بم گرانے کی تیاری کرلی، یکم جنوری سے پیٹرول
اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان
کراچی، حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرولیم بم گرانے کی تیاری کرلی، یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
اوگرا نے یکم جنوری سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے ۔اس سے قبل حکومت نے 15 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی