Dec 28, 2020 06:42 pm
views : 238
Location : Domestic News
Islamabad- Corrupt Politicians Finger Up Institutions, Says PM Imran Khan
اداروں پر انگلیاں اٹھانے
والے جمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ
جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اداروں کا کردار اہم ہے
اسلام آباد، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہتے ہیں کہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی صورت جمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے۔
وزیراعظم عمران خان نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
بابر اعوان نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔