وزیراعظم کرپشن پر سمجھوتا نہیں کرسکتے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی تمام جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے
اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کی تمام جدوجہد کرپشن کے متعلق ہے، وزیراعظم عمران خان کرپشن پر سمجھوتانہیں کرسکتے، باقی ہر مسئلے پر بات ہو سکتی ہے۔
ایوان صدر میں معذور افراد کے حوالے سے میڈیا ورکشاپ کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں 99 فیصد بھارت کا ہاتھ ہے اور عدم استحکام میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔
عارف علوی نے کہتے ہیں کہ وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے کی کوئی وجہ نہیں بنتی، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حزب اختلاف مطالبہ کر ے اور سوچے صبح اٹھیں گے تووزیراعظم مستعفی ہو جائیں گے، ہمارے 125 دن کے دھرنے میں چار حلقے کھولنے کا مطالبہ تھا، دھرنے کے وقت عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات اس وقت کی حکومت کا مطالبہ تھا، اس وقت کی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان سے بات کرے۔صدر مملکت نے بتایا کہ وزیراعظم سے دن میں کئی مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ ہو تا ہے، عارف علوی نے کہتے ہیں کہ قومی ڈائیلاگ کے لئے بہر حال اسپیکر قومی اسمبلی ہی کوئی راستہ نکالیں گے۔