پاکستان
میں نئے کورونا وائرس کی انٹری،موذی وبا سے مزید تریسٹھ افراد جاں بحق
ہوگئے
کراچی،
کورونا وائر کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی،برطانیہ سے کراچی آنے والے 3
افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن
میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اب تک مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد
افراد اس جان لیوا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ
اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24
گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 666 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ
19 ٹیسٹس کی تعداد 66 لاکھ 19 ہزار 983 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے
مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 776 مثبت کیسز
رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4
لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں
کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد39ہزار599 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 259 مریضوں
کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد
اب تک اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 9 ہزار
992 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے حکام نے بتایا کہ کورونا سے ایک دن میں ایک
ہزار 602 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4
لاکھ 25 ہزار 494 ہوگئی ہے۔