اسلام آباد، وزیر اعظم کی
ہدایات پر حکمراں جماعت کے اراکین نے کمر کس لی، شہباز گل کا کہنا ہے
زرداری ن لیگ سے پرانے بدلے چکارہے ہیں، زرتاج گل کا کہنا ہے کہ نالائق
بلاول نقلی بھٹو بننے کی کوشش کررہا ہے
اسلام آباد، وزیر اعظم کی ہدایات پر حکمراں جماعت کے اراکین نے کمر کس لی،وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل اور وزیر مملکت زرتاج گل نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شہباز گل کہتے ہیں کہ آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پرانے بدلے چکا رہے ہیں، مریم کی موجودگی میں شیر کا شکاری زرداری کے نعرے اس کا واضح ثبوت ہے۔
شہباز گل نے مریم صفدر کو زرداری کی سیاسی کنیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرداری نے اسٹیج پر بٹھا کر مریم صفدر کو ن لیگ دور میں ایکسپورٹ کم کرنے کے طعنے بھی دے دیئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنما اور موسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل نے کہتی ہیں کہا آصف زرداری نے اپنے نالائق بیٹے کو پارٹی کا سربراہ بنادیا جوچیخ چیخ کربولتا ہے اور بھٹو بننے کی نقلی کوشش کرتا ہے،زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے بیانیے سے ثابت ہوتا ہےکہ وہ استعفے نہیں دے رہے۔مولانافضل الرحمن پی ڈی ایم ا ے کولیڈ کرتے ہیں لیکن ان کی سیاسی حیثیت کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو اداروں کوگالیاں دیتی ہیں ان سے کیسے مذاکرات ہوں۔