پاکستان میں کورونا وائرس
سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچپن مریض زندگی کی بازی ہار گئے، ملک
میں وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی
کراچی، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 55 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 24ایک ہی دن میں 2 ہزار 155 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے ،این سی او سی کے مطابق ملک میں مجموعی کیسز4لاکھ 77 ہزار240 اور اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق موذی وائرس سے اب تک سندھ میں 3520 اورپنجاب میں 3982 اموات ہوچکی ہیں، موذی وائرس خیبرپختونخوامیں 1627 ،اسلام آبادمیں 415، بلوچستان 182 ،گلگت بلتستان میں 10 جب کہ آزادکشمیرمیں 220 افراد کی جان لے چکا ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب میں ایک لاکھ 37 ہزار 295 اورخیبرپختونخوا 57 ہزار982ہو گئی ہے ، اسلام آباد میں 37 ہزار556 ،بلوچستان میں 18ہزار118 ،آزاد کشمیر میں 8241 اور گلگت میں مریضوں کی تعداد 4855 ہوگئی ہے۔