پاکستان کے فضائی دفاع میں
بڑی پیشرفت ،جے ایف سترہ ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل
ہوگئے، جے ایف سترہ تھنڈر بلاک تھری کی تیاری بھی شروع کردی گئی
اسلام آباد، پاکستان ایئرفورس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔ جبکہ پاک فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔پاک چین تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کردیے گئے ہیں جس سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہتے ہیں کہ جے ایف 17 بلاک بی کے ڈبل سیٹ طیاروں کی شمولیت ہورہی ہے اور ساتھ ہی ہم جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کررہے ہیں، اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ آپریشنل ہوگا اور یہ طیارے بھارت کے حاصل کردہ رافیل طیاروں سے بہتر ہوں گے۔
اسلام آباد میں جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیاروں کی بیڑے میں شمولیت اور جے ایف 17 بلاک تھری مینوفیکچرنگ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ جے ایف سترہ بلاک ٹو ڈوئل سیٹ کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی مبارک باد دیتے ہیں، پاک فضائیہ بلاک تھری بہت اہم منصوبہ ہے، دفاعی پیداوار میں تعاون ہماری دوستی کی مثال ہے۔