ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف
کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا، احتساب عدالت نے لیگی رہنما
کو لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد، نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کو راہداری ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔احتساب عدالت نے لیگی رہنما خواجہ آصف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل تک لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خواجہ آصف کو گزشتہ رات نیب لاہور نے اپنی حراست میں لیا تھا اور ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اب نیب لاہور منتقل کیا جائے گا۔ انہیں طبی معائنہ کرکے نیب راولپنڈی کے آفس رکھا گیا تھا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو سال سے کیس بھگت رہا ہوں، لیکن نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں، مجھ سے کہا جارہا ہے نواز شریف کو چھوڑ دو، ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔