اسلام آباد، حکومت ایڈہاک
بنیادوں پر چل رہی ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ
سال 2020 عوام پر بھاری رہا،موجودہ حکمرانوں نے مسائل بڑھادئیے ہیں
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مختلف الخیال جماعتوں کا مجموعہ ہے اور ان سب کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔سراج الحق کا کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں حکومتوں کے مزے لیے اور ملک کو مسائل سے دوچار کیا، اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سال 2020 پاکستان میں کسان، صحافی، دکاندار، تاجر سمیت سب پر بھاری رہا، جاگیردار اور سرمایہ دار کے چنگل سے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات کے مطالبات کو فی الفور پورا کیا جائے۔