کراچی، گرین لائن منصوبے کے لیے بسوں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہر قائد کے عوام کو خوشخبری سنا دی
گورنرہاؤس میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے47ویں خصوصی تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ گرین لائن بس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کا بسوں کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے اور جلد ہی بسیں شہر میں رواں دواں ہوں گی، گورنر سندھ کہتےہیں کہ وفاق شہر کے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لیے بھرپور مدد فراہم کررہا ہے اس ضمن میں 50جدید فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزرز کی فراہمی کے لیے بھی معاہدہ کرلیاگیا ہے اوریہ سب کراچی کے لیے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے۔
گورنر عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ محکمہ پولیس کی استعداد کار کو مزید بڑھایا جا سکتاہے،ہمیں ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شیوا بنانا ہوگا ۔پولیس افسران و اہلکار اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے محکمہ پولیس کا نام روشن کریں۔