اسلام آباد،پاکستان نے
مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل و غارت گری کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ
کیا ہے ، دفتر خارجہ کا تین کشمیریوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت پر شدید
مذمت کا اظہار
اسلام آباد،پاکستان نے مزید 3 بے گناہ کشمیریوں کے جعلی مقابلے میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ماورائے عدالت قتل و غارت گری کے واقعات کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے مزید 3 نہتے کشمیریوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان ہولناک جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہتے ہیں کہ رواں برس ریاستی دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی قابض افواج نے 300سے زائد نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں ، گھیراؤ و تلاش آپریشنز میں شہید کیا جبکہ 750 کشمیری زخمی ہوئے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل اس بات کو اجاگر کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے انکوائری کی تفتیش کی متقاضی ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں پولیس نے اعتراف کیاہے کہ شہید کشمیری نوجوانوں کے خلاف کوئی مقدمہ یا ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں تھی۔