اسلام آباد، ملک درست سمت
میں ترقی کر رہا ہے،2021 ترقی کا سال ہوگا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان
کہتے ہیں کہ حکومت کا مقصد ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے
اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ سال 2020 کورونا کے باعث مشکل سال تھا، لوگوں کو اپنی پالیسیوں کے ذریعے بھوک سے بچایا، پاکستان صحیح سمت میں ترقی کر رہا ہے، حکومت کا مقصد ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کے خلاف جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، نہ صرف لوگوں کی زندگیاں بچائیں بلکہ بھوک سے بھی محفوظ رکھا، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔عمران خان نے کہتے ہیں کہ حکومت 2021 میں نئے پروگرام کا آغاز کرے گی، یہ 2 منصوبے 2021 کے اختتام تک مکمل ہوں گے، پہلا منصوبہ ملک بھر کے عوام کو صحت کی سہولتیں دینا ہے،چاہتے ہیں کہ ملک بھر کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کریں ۔وزہر اعظم عمران نے رواں برس احساس پروگرام کے تحت کوئی بھوکا نہ سوئے منصوبہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے غریب عوام کو سماجی تحفظ اور صحت کارڈ کی سہولت میسر ہے۔