اسلام آباد، پرائیویٹ
اسکولز سپریم کونسل نے گیارہ جنوری سے ہر صورت میں تعلیمی ادارے کھولنے کا
فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مارچ میں
ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے
اسلام آباد، سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز کے نمائندگان نے ہر صورت میں پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل اور حکومت کے درمیان اسکول کھولنے کے حوالے سے مذاکرات کا دور ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام، چیئرپرسن پیرا نے حکومت کی نمائندگی کی جب کہ سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، ابرار خان اور ناصرمحمود شریک تھے۔اس موقع پر سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز کے نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری کو کھولنے کا ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے، حکومت ہماری مشکلات سمجھے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرے۔اس موقع پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اس سال کم ہوں گی، حتمی منظوری این سی او سی دے گے ۔ شفقت محمود کہتے ہیں کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے جب کہ اسکولز کھلنے کا حتمی فیصلے چار جنوری کو این سی او سی اجلاس میں ہوگا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی وفداور پرائیویٹ اسکولز کے فیصلوں کو حتمی منظوری کیلئے این سی او سی میں رکھا جائے گا۔