اسلام آباد، اپوزیشن اراکین
نیب کی کارروائیوں سے نالاں، احتساب بیورو کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا،
راجا ظفر الحق کیتے ہیں کہ نیب جس سمیت میں جارہا ہے اس سے ملک میں
بدنظمی کی صورتحال رہے گی
اسلام آباد، اپوزیشن اراکین احتساب بیورو سے نالاں ، نیب کارروائیوں کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا۔ راجا ظفرالحق کہتے ہیں کہ لوگوں کو جیلوں میں قید کر کے تضحیک کرنا درست نہیں، راجا آصف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف جانتے تھے انہیں کسی بھی وقت حراست میں لیا جا سکتا ہے۔سینیٹ اجلاس میں راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ نیب کے ٹرینڈ سے ملک میں بدنظمی کی صورتحال رہے گی، اس صورتحال سے ملک میں فضا خراب ہوتی رہے گی، سپریم کورٹ نے بھی اس عمل کو یکطرفہ عمل قرار دیاہے ، راجا ظفر کہتے ہیں کہ لوگوں کو بدنام کر کے جیلوں میں ڈال کر تضحیک کرنا درست نہیں، نیب کی کارروائیوں کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجا جائے، خواجہ آصف کی گرفتاری بھی سب کےسامنے ہے۔قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پاناما سے لے کر خواجہ آصف کے کیس تک ہمیں ایک ہی پیٹرن نظر آ رہا ہے، خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کی جو تکنیک یجاد کی اس پر آئن سٹائن بھی شرمندہ ہوگا، انہوں نے اقامہ کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا،اپوزیشن لشکر کشی کرنے، ادادوں پر حملہ آور ہونے کے بجائے جواب دے، اپوزیشن کی تحریکوں، سیاسی شعبدہ بازی کا ایجنڈا صرف کرپشن بچانا ہے۔