Jan 02, 2021 06:45 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Rawalpindi- PDM only fooling people: Sheikh Rashid
راولپنڈی، پیپلز پارٹی جیت گئی اور پی ڈی ایم ہار گئی، شیخ رشید احمد
راولپنڈی میں نادرا دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس افغان مہاجرین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، پاکستان میں رجسٹرڈ 15لاکھ افغان مہاجرین کو رہنے کی اجازت ہے، ملک میں 8 لاکھ افغان مہاجرین غیر قانونی مقیم ہیں، 2 لاکھ غیر قانونی رہائش پذیر افغانوں کے کارڈ بلاک کیے ہیں۔ ہم نے چین اور افغانستان کا مینوئل ویزا ختم کردیا ۔ آن لائن ویزے سے کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے۔ ایک دن میں ویزے کے لئے 2 لاکھ آن لائن درخواستیں آئی ہیں۔
نواز شریف کے پاسپورٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد 16 فروری کو ختم ہورہی ہے، جس کے بعد اس کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ پی ڈی ایم والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ کی گھڑی، چھڑی اور فیصلوں کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے، جو سیاست دان ڈائیلاگ کا راستہ کھلا نہیں رکھتا وہ کم عقل ہے، آصف زرداری اپنے لیے راستے بنانے جا رہے ہیں جب کہ (ن) لیگ نے اپنے لیے راستے بند کرلیے۔
مولانا فضل الرحمان سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں، انہیں اسلام اوراسلام آباد کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، ان کے ستارے گردش میں ہیں، ان کی سیاست الٹ گئی، ان کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، اسلام آباد پر قبضے کا خواب چھوڑ دینا چاہیے۔