کراچی میں سردی کی لہر
برقرارہے ، شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی۔موسم کا حال بتانے والوں
نے ملک کے بالائی علاقوں میں نئے سال کی پہلی بارش اور برفباری کی پیش گوئی
کردی
کراچی ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر میں سردی کی شدت مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی جبکہ آئندہ چند روز میں ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے تجاوز کرسکتی ہیں ۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ آج شام سے منگل تک بالائی علاقوں میں 2021 کی پہلی بارش اور برفباری کا امکان ہے، ملک میں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے باعث منگل تک گلگت بلتستان اور کوہستان میں بارش اور بافباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بارش ہوسکتی ہے ۔ کشمیر، مری اور گلیات میں بھی بادل برسنے اور برفباری کا امکان ہے۔موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔حکام کے مطابق ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی تیرہ رہا، استور اور گوپس میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا،قلات میں درجہ حرارت منفی نو اور کوئٹہ میں منفی آٹھ تک گرگیا ہے۔