ملتان،پی ڈی ایم مضبوط اور
پرعزم ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں
کہ اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں اپنے مؤقف پر قائم اور متفق ہیں، ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پالیسی میں تبدیلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔فضل الرحمن کہنا تھا کہ استعفوں کا مرحلہ باقی ہے، استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہو چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہتےہیں کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔ رکاوٹیں پہلے بھی توڑیں اب بھی توڑیں گے، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر آنا چاہتے ہیں۔