لاہور، مسلم لیگ نون نے عوام
کو جو معاشی گھاؤ دیئے حکومت ان کا مداوا کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے
عوامی پیسہ لوٹا
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مسلم لیگ نون نے عوام کو جو معاشی گھاؤ دیئے حکومت ان کا مداوا کر رہی ہے۔شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا، مسلم نون لیگ نے پنجاب کو 1200 ارب کے قرض میں ڈبویا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کا کہنا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری کے باعث مسلسل پانچویں ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔ کورونا وائرس کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو 56 ارب کاٹیکس ریلیف فراہم کیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت وصولیوں میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں۔