کراچی، شہر کی گنتی صحیح
کرانے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں
ایم کیو ایم نے فراڈ مردم شماری تسلیم کر لی ہے
کراچی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے فراڈ مردم شماری تسلیم کرلی ہے ، متحدہ کے ارکان اختلافی نوٹ لکھ کر اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں۔
سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ کراچی کا میئر رہا ہوں، پانی اور ٹرانسپورٹ کی ضرورت سے آگاہ ہوں، شہری سہولتیں مردم شماری کی بنیاد پر فراہم کرنا ہوتی ہیں، مردم شماری کا 5 فیصد آڈٹ کرا کر ڈیٹا کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے آن ریکارڈ کہا کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہتے ہیں کہ جمہوریت کی پہلی سیڑھی بلدیاتی نظام ہے، عمران خان سے بہت مایوس ہیں، وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بلدیاتی سسٹم ختم کر رکھا ہے،پی ٹی آئی کے وزیرِ اعلیٰ نے 56 ہزار کونسلروں کو نکال دیا۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی گنتی صحیح کرانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔سربراہ پاک سر زمین پارٹی نے کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے لیڈر تو ڈرائی کلین کرا رہی ہے لیکن کارکنوں کو نہیں کر رہی، پی ٹی آئی حکومت ایک کام بھی ٹھیک نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار 10 جنوری کو احتجاجی ریلی نکالیں گےاور حکمرانوں کو آواز لگائیں گے کہ کراچی کی مردم شماری پر سودے بازی نہیں کرنا۔ مردم شماری پر کراچی سے زیادتی پر احتجاج کریں گے۔