کراچی،کورونا وائرس کی دوسری لہر کا زور جاری، مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے، 2 ہزار 272 افراد میں مرض کی تشخیص
کراچی، پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا زور جاری ،موذی مرض سے ایک دن میں 53 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار 272 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 392 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 68 لاکھ 19 ہزار 699 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 272 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار663ہوگئی ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 311 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 686 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 660 ہوگئی ہے۔