کراچی، کورونا وائرس سے
انتالیس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید اٹھارہ سو پچیانوے افراد میں مرض کی
تشخیص ہوئی ہے، دو پاکستانیوں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
کراچی، ملک بھر میں مزید ایک ہزار 895 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، قومی ادارہ صحت نے 2 پاکستانیوں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 30 ہزار 139 کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے۔اس دوران ملک بھر میں ایک ہزار 797 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 457 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 39 مصدقہ مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 350 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 722 ہے، جن میں سے 2 ہزار 242 کی حالت تشویشناک ہے۔