اسلام آباد، پاکستان میں
عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے بیرونی فنڈنگ کی گئی، سابق وفاقی وزیر
داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ ملک میں انتہا پسندی اور سیاسی دھڑے بنانے کی
کوششیں کی جائیں گی
اسلام آباد،سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ہے، جس کے تحت ملک میں انتہا پسندی کےساتھ سیاسی دھڑے بندی کی کوشش کی جائے گی۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ اور نسلی فسادات کی سازشیں ہوں گی، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں بھارت اور افغانستان سے کی جارہی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ غیرملکی فنڈنگ مختلف فاننشل سروسز کےذریعے پاکستان لائی گئی۔ رحمان ملک نے فوج کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی جارہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہےاس طرح کے بیانات اور تقاریر نہیں ہوئی چاہییں،فوج مخالف بیانات بھی پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔رحمان ملک کہتے ہیں کہ بطور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی داخلہ حکم دوں گا کہ پاکستان مخالف تشہیرکو روکیں،سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف موادکو فوری بلاک کیا جائے، وزیراعظم بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے ملک مخالف مواد پر فوری ایکشن لیں۔