اسلام آباد،حکومت نے تعلیمی
ادارے اتھارہ جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا،وفاقی وزیر تعلیم
شفقت محمود کہتےہیں کہ پہلے مرحلے میں تویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے
کھول دیے جائیں گے
اسلام آباد، حکومت نے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیےہوئے بتایا کہ پہلی سے 8 ویں تک تعلیمی ادارے 25 جنوری سے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے یونیورسٹیز میں تدریس کا عمل شروع ہوگا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایاکہ بورڈ امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں صوبائی وزراء تعلیم اور دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس کے شرکا کو وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزارت صحت کی سفارش کی روشنی میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔