اسلام آباد، ریاستی ادارے
سیاسی آزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے
ہیں کہ ہمارے دور حکومت میں اداروں پر کوئی دبائو نہیں ہے
اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ ریاستی ادارے سیاسی دباؤ کے بغیر آزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے 2019 اور 2020 میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی ہے ، نیب نے 2008 سے 2018 تک صرف 104 ارب روپے ریکور کیے، اینٹی کرپشن پنجاب نے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کیے، بدعنوان حکمرانوں کے 10 سالہ دور میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے گئے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہےکہ یہ واضح اشارہ ہے کہ احتساب تب ہوتا ہے جب ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کے کرپشن کیسز اجاگر کرنےکا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کو ٹف ٹائم دیا جائے، پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے اور اپنی موت آپ مررہی ہے، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کےلیے ہے جو نہیں دوں گا۔سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے پر اتفاق کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، اپوزیشن کا احتساب شروع ہوا تو سب اکٹھے ہوگئے، کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ہتر احتساب ہوتا ہے۔