Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 05, 2021 02:51 pm views : 242

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- SC orders to reconstruct Karak temple within two weeks
  • Urdu

اسلام آباد، سپریم کورٹ نے کرک میں جلائے گئے مندر کی بحالی کے اخراجات ذمہ داروں سے وصول کرنے کا حکم دیدیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی۔ آئی جی، چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عدالت کے روبروپیش ہوئے۔
چیئرمین اقلیتی کمیشن شعیب سڈل نے عدالت کے سامنے کہا کہ خیبرپختونخوا متروکہ وقف املاک نے مندر کی جگہ کا تحفظ نہیں کیا، واقعے سے پوری ملک کی بدنامی ہوئی، سمادھی کے ادرگرد کا علاقہ متروکہ وقف املاک کو اپنی تحویل میں لینا چاہیے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے آئی جی خیبر پختونخوا سے استفسار کیا کہ حملہ آور ہر چیز کو تباہ کرتے رہے، سمادھی کو آگ لگا دی گئی، پولیس چوکی قریب ہونے کے باوجود واقعہ کیسے ہوگیا؟ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں جب اتنے لوگ جمع ہوئے؟ ، جس پر آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئی ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت ڈیوٹی پرمامور 92 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ہوگا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کا کام قانون نافذ کرنا ہے، پولیس نے ہجوم کو اندر جانے کی اجازت کیسے دی، پولیس اہلکاروں کو صرف معطل کرنا کافی نہیں، انھیں تنخواہ ملتی رہے گی، واقعے سے ملک کی بدنامی ہوئی، سوشل میڈیا پر تمام تصاویر دنیا بھر میں پھیل گئیں۔ مولوی شریف نے یہ سب کرایا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ مولوی شریف کو گرفتار کرلیا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مولوی شریف تو عدالت سے ضمانت پر باہر آجائے گا۔

Recent News

Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved