Jan 05, 2021 02:53 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Quetta- Families of slain miners continue sit-in with dead bodies on 3rd day
کوئٹہ، ہزارہ برادری نے وزیراعظم کی آمد تک سانحہ مچھ کی میتوں کی تدفین سے انکار کردیا
وزیر داخلہ شیخ رشید ہزارہ برادری سے مذاکرات کیلئے ان کے احتجاجی کیمپ پہنچے تاہم مظاہرین نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کی آمد اور صوبائی حکومت کے مستعفی ہونے کی شرط عائد کی۔
شیخ رشید نے کہا کہ مچھ سانحہ ظلم اور زیادتی ہے، اس سانحے پر شرمندہ ہوں، وزیراعظم نے خصوصی طور پر اپنا جہاز دے کرکوئٹہ بھیجا، وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ کسی صورت سانحہ مچھ کے مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے، یقین دلاتا ہوں مچھ میں دہشت گردی کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔
اس موقع پر ہزارہ برادری کے رہنما آغا سید محمد رضا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود کوئٹہ تشریف لائیں، وزیراعظم خود یہاں آئیں اور ان سب معاملات کو دیکھیں، 22 سال سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں جینے کا حق ملنا چاہیے،
وزیر داخلہ نے سانحہ مچھ سے متعلق جوڈیشل کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے استعفے کے سوا تمام مطالبات مانتا ہوں، آج یا کل صبح وزیراعظم کو مظاہرین کے پیغام سے آگاہ کروں گا، لاپتا افراد کے معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کراؤں گا۔