Jan 05, 2021 02:55 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- Kashmiris observes right to seld-determination day
اسلام آباد، ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں سے حق رائے دہی کا وعدہ پورا کیا جائے، شہریار آفریدی
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد میں یوم حق خودارادیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ سے لیکر بلوچستان تک کشمیر کاز کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں سے حق رائے دہی کا وعدہ پورا کیا جائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دینا چاہیئے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ای یو ڈس انفولیب کے ذریعے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت 15 سال سے ہر فورم پر جھوٹ بولتا رہا، فاشسٹ مودی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے، مودی کی پالیسیوں سے تنگ بھارت میں آباد اقلیتیں آج قائداعظم کی حمایت کر رہی ہیں۔