Jan 05, 2021 02:58 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Lahore- Maryum Nawaz wants jail custody for face Saving, Firdous Aashiq Awan
لاہور، مریم نواز فیس سیونگ کیلئے گرفتار ہونا چاہتی ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس سے سستی بجلی حاصل ہوگی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی ذمہ داری نبھائے گی، گزشتہ حکومت نے توانائی کے مہنگے منصوبوں سے نقصان پہنچایا، ترقی کا سفر رائیونڈ تک محدود تھا، اب پورے ملک میں وسیع ہوگیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے لوٹ مار کو عزت کا بیانیہ اپنا لیا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ ہاتھ کر دیا،ان لوگوں کی آپس میں آنکھیں مل رہی ہیں نا نظریہ، مریم بی بی اور شوباز شریف پہلے ایک پیج پر آئیں، بلاول بھٹو لکا چھپی کی وجہ سے ویڈیو لنک پر آ گئے ہیں، اب یہ ایک دوسرے سے آنکھ ملانے کے قابل نہیں رہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا استعفے نہ دینے کا اعلان پی ڈی ایم پر خنجر بن کرچلا، مریم بی بی تاریخیں دیتی رہیں گی، انہیں عوام کی پذیرائی نہیں ملے گی، مریم بی بی چاہتی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ فیس سیونگ ملے، پی ڈی ایم نے آصف زرداری کے ہاتھ پر بیعت کی، لیکن آصف زرداری نے ہاتھ جھٹک لیا، جلد ہی مولانا بھی جھٹک لیں گے۔