Jan 06, 2021 02:30 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,118 new coronavirus cases, 52 deaths
کراچی، کورونا پھر سے منہ زور ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید باون اموات ہوگئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 58، سندھ میں 2 لاکھ 20 ہزار 501، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 955، بلوچستان میں 18 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 873، اسلام آباد میں 38 ہزار 531 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 396 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 23 ہزار 857 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 917 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 48 ہزار 393 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 243 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 52 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 461 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 184، سندھ میں 3 ہزار 634، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 695، اسلام آباد میں 432، بلوچستان میں 186، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 229 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔