Jan 06, 2021 02:34 pm
views : 222
Location : State Bank of Pakistan
Karachi- Inflation will rise, State Bank
کراچی، مہنگائی بڑھے گی، اسٹیٹ بینک کے مطابق اقتصادی شرح نمو ایک اعشاریہ پانچ سے دو اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کی توقع ہے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ( جولائی تا ستمبر ) کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کووڈ سے پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو رہی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں نمایاں تھی۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کووڈ بحران سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مربوط معاشی پالیسی اقدامات سے بحران کے شدید اثرات کو کم رکھنے اور معاشی بحالی کی بنیادیں رکھنے میں مدد ملی۔
رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک نے معاشی شرح نمو کے لیے 2.1 فیصد کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گذشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہی تھی۔ مہنگائی مییں اضافے کی شرح 6 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مشکل ہوگیا۔
رواں مالی سال مہنگائی میں 7 سے 9 فیصد اضافہ ہوگا۔ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ کی امید ہے۔ رواں مالی سال ترسیلات کی مالیت 25 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک بلند ہوسکتی ہے۔ برآمدات 24 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 44 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔