Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 06, 2021 02:36 pm views : 214

Location : Christchurch

Christchurch- New Zealand beat Pakistan by an innings and 176 runs in 2nd Test
  • Urdu

کرائسٹ چرچ، کیویز کے دیس وہی ہوا جس کا ڈر تھا، پاکستان کو نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور ایک سو چہتر رنز سے شکست ہوگئی

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور ایک سو چہتر رنز کی بدترین شکست ہو گئی، تین سو باسٹھ رنز خسارے کا شکار قومی شاہین دوسری اننگز میں ایک سو چھیاسی رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ کیویز کا کلین سویپ، سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔
 کیویز کے دیس وہی ہوا جس کا ڈر تھا، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی297 کے جواب میں کیویز کے 659 رنز کا پہاڑ سامنے تھا، دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے کی شکار قومی ٹیم نے آٹھ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے چوتھے روز کا کھیل شروع کیا۔
اوپنر شان ایک بار پھر ناکام رہے، بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اظہر علی 37، فہیم اشرف 28، عابد علی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم 16، حارث سہیل 15، کپتان محمد رضوان کی 10 پر ہی بس ہو گئی۔
ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ظفر گوہر نے37 رنز تک کچھ ہمت دکھائی، یوں پوری ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان محمد رضوان نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کیا اور شکست پر مایوس نظر آئے۔
اننگز اور ایک سو چھہتر رنز کی شکست سے دو میچز کی سیریز میں کلین سویپ کرنے والے کپتان کین ولیمسن مین آف دی سیریز قرار پائے جبکہ گیارہ وکٹوں کے ساتھ کائل جیمیسن پلیئر آف دی میچ بن گئے، کیویز ٹیسٹ رینکنگ میں بھی نمبر ون بن گئے۔

Recent News

Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved