Jan 06, 2021 02:46 pm
views : 219
Location : different Areas
Islamabad- Snowfall continues in Gilgit, dry cold in Karachi, Ghazar and Diamer areas roads closed
اسلام آباد، گلگت میں برفباری جاری، کراچی میں خشک سردی کا راج قائم ہوگیا
ملک کےبالائی علاقوں میں کہیں برف باری اور کہیں شدید سردی کاراج ہے، گلگت میں رات سے برف باری جاری ہے، کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ہنزہ، استور، غذر اور دیامر کے علاقوں میں برفباری سے متعدد مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں جبکہ پنجاب کےشہروں میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ہے۔دیامرکےبالائی علاقوں بٹوگاہ ٹاپ، فئیری میڈو، نانگا پربت، بابوسر ٹاپ، نیاٹ ویلی، داریل، تانگیر میں شدید برفباری کی وجہ سےمختلف علاقوں میں لوگوں کو ایندھن، خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔
مری میں برفباری کاسلسلہ تھمنے کے بعد خون جما دینے والی سردی کا راج ہے، آزا د کشمیر کے بیشتر شہروں میں بارش اور برفباری رکنے کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم رجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں شما ل مشرق سے چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے اور اس کی رفتار 9 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے