اسلام آباد، ماضی میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والے انتہا پسند داعش کے ساتھ مل گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں انتہاپسند گروپ بلوچستان کی ہزارہ برادری کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب یہ انتہاپسند گروپ اسی داعش سے مل گئے ہیں جس نے مچھ واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ مچھ میں ہوا وہ بہت افسوسناک ہے، ہزارہ برادری کی مدد اور تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں انتہاپسند گروپ بلوچستان کی ہزارہ برادری کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور اب یہ انتہاپسند گروپ اسی داعش سے مل گئے ہیں جس نے مچھ واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے جب ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا تو میں اپوزیشن میں تھا اور کوئٹہ گیا تھے۔