Jan 07, 2021 03:45 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Quetta- Hazaras sit-in protest with dead bodies of slain miners enters 5th day
کوئٹہ، سانحہ مچھ کے متاثرین کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا، کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
ملک بھرمیں سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا دھرنا جاری ہے جب کہ کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پرہزارہ برادری کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ سخت سردی کے باوجود احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اوربزرگ افراد شامل ہیں، دھرنے کے شرکا نے کہا کہ جب تک وزیراعظم احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔
کوئٹہ میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبند کردیئے گئے ہیں۔ انجمن تاجران کا اس متعلق کہنا ہے کہ شہدا کے لواحقین سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں، حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ عائشہ منزل ، پاورہاؤس چورنگی، نمائش چورنگی نیورضویہ، سفورہ چورنگی اورکامران چورنگی پردھرنے جاری ہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے اسٹارگیٹ، ملیر15، ناتھا خان پل اورنیپا پل ٹریفک کے لئے بند ہے۔ سانحہ مچھ کے خلاف حیدرآباد، خیرپورسمیت مختلف شہروں میں بھی دھرنے جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ جام کمال نے شہدا کے ورثا سے میتوں کودفنانے کی درخواست کی اورقاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ افغان قونصل جنرل نے پاکستانی حکام سے سانحہ مچھ کے تین شہدا کی میتیں افغان حکومت کے حوالےکرنے کی درخواست کی ہے۔