Jan 08, 2021 03:45 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 48 deaths by coronavirus, 2,435 new cases in one day
کراچی، کورونا منہ زور ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اڑتالیس اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 511، سندھ میں 2 لاکھ 22 ہزار 999، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، بلوچستان میں 18 ہزار 314، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878، اسلام آباد میں 38 ہزار 842 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 2 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 369 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 285 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 221، سندھ میں 3 ہزار 670، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 710، اسلام آباد میں 436، بلوچستان میں 186، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 234 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔